اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 8 مارچ تک توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات روکنےکےحکم میں 8 مارچ تک توسیع کر دی گئی ،  عدالت نے  سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو  آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں  وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،  عدالت نے  بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں  8 مارچ تک توسیع کر دی ،  جسٹس محسن اخترکیانی نےاحکامات جاری کیے۔ دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل  کی جانب سے عدالت کو بتایا گی اکہ   آرڈیننس کوباقاعدہ قانون بنانےکیلئےپارلیمانی کمیٹی کےسامنےرکھ دیا ہے ۔  وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ  بلدیاتی انتخابات کاعمل آگےبڑھانےمیں وفاق تعاون نہیں کررہا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ  آپ کہہ رہےہیں وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتی؟، سپریم کورٹ نےوفاقی،صوبائی حکومتوں کوبلدیاتی الیکشن کرانےکاحکم دیاہے، سیکرٹری داخلہ اورچیف کمشنرذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہے۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

Recent Posts

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ریلوے ملازمین نے پانی، بجلی کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی…

2 mins ago

انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے…

5 mins ago

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

11 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

34 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

40 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

56 mins ago