عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے ایشو پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ختم نوازشریف نے زرداری ، مولانا فضل الرحمن اور شہبازشریف کو گرین سگنل دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر نوازشریف نے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو گرین سگنل دے دیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ایشو پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پراپوزیشن کے تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان پیدا ہو گیا۔پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو فوری انتخابات پر قائل کر لیا۔اس سے قبل ڈیڈ لاک کے باعث تحریک عدم اعتماد کا معاملہ سست روی کا شکار

ہو گیا تھا۔پی پی فوری انتخابات کے بجائے آئینی مدت پوری کرنے پر بضد تھی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے ق لیگ کاتعلق نہیں،حکومتی اتحادیوں کے بغیر بھی نمبر پورے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی۔ق لیگ کے اپنے فیصلے ہیں ،عدم اعتماد سے ان کا تعلق نہیں۔عدم اعتماد پر ہمارے نمبر اتحادیوں کے بغیر بھی پورے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد پر آج پیپلزپارٹی سمیت سب جماعتیں متحد ہیں۔عدم اعتماد پر جن لوگوں کا ہمارے ساتھ رابطہ ہے وہ پراعتماد ہیں۔ایمپائر کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 48گھنٹے میں ریکوزیشن چلی جائے گی۔ریکوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کے لیے اجلاس سے متعلق جمع کرائی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جانے کے بعد حکومت بنانے سے متعلق محمد زبیر کی بات کاان کوہی بہتر علم ہوگا۔ میری رائے میں عمران خان کے جانے کے بعدحکومت بننی ہی نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ،جن کو مشکل وقت سے نمٹنے کا تجربہ ہے ان کو آنے دیں۔جلد بازی میں ریلیف پیکج کا آخر کار عوام کو ہی نتیجہ بھگتنا پڑتا ہے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بوجھ پڑ گیا ،کل ان لوگوں نے عوام میں بھی جانا ہے۔

Recent Posts

انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے…

3 mins ago

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

8 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

32 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

38 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

53 mins ago

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم(قدرت روزنامہ) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقے میں قبائل کے درمیان فائرنگ میں…

1 hour ago