میں نے خود کو مکمل کرنے کیلئے شادی نہیں کی تھی، فریال محمود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں پرکشش اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے اداکار دانیال راحیل سے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے خود کو مکمل کرنے کیلئے شادی نہیں کی تھی .
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں فریال محمود نے پہلی بار اپنی شادی ٹوٹنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا .


اداکارہ و ماڈل نےکہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے اور دانیال راحیل کے بارے میں مزید باتیں کی جائیں کیونکہ شادی ہر انسان کا نجی مسئلہ ہے اور ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں .
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا سے دوری کیوجہ خود ہی بتا دی
‘آدمی جتنا اوپر جاتا ہے اس کی ٹھرک بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے’اس سے قبل اپنے ایک اور انٹرویو میں فریال محمود نے شوبز انڈسٹری سے منسلک اپنے ذاتی تجربات اورمشکلات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس لئے لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ انہیں تفریح فراہم نہیں کرتی .
انہوں نے بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقراررکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے . اگر آپ کو روایتی طریقے آتے ہیں کہ کس کو کہاں کاٹنا ہے، کس کے بارے میں کیا بات پھیلانی ہے، کہاں پارٹی کرنی ہے یا کسی کے ساتھ کھانے پر چلے جائیں تو پھر بہت آسان ہے .
اداکارہ نے بتایاکہ انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے . میں نے 8 سال کے دوران بہت کچھ دیکھا ہے . مجھے مختلف طریقوں سے یہ کہا جاتا تھا کہ آپ مجھے ایک سال دے دیں، کہیں باہرچلتے ہیں، میں کہتی تھی کہ ایک نہیں دو سال لے لیں ساتھ کام کرتے ہیں . ایسی کیا بات کرنی ہے جو دفترمیں نہیں ہوسکتی .
انہوں نے بتایاکہ آدمی جتنا اوپر جاتا ہے اس کی ٹھرک بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے . سب سے اوپرجوآدمی ہوتا ہے وہ مجھ پر سوال اٹھاتا ہے کہ میرا رویہ اتنا کیوں خراب ہے، کوئی تمہارے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتا . حتیٰ کہ میں ہمیشہ وقت پر پہنچتی ہوں، مجھے کسی اداکارکے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں اورمیں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں .
‘شوبز انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہراسانی’شوبز انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہراسانی سے متعلق فریال محمود نے کہا کہ یہاں صرف مرد ہی غلط نہیں ہوتے، میں نے خواتین اداکاراؤں کو بھی شوٹنگ کے دوران اورنجی محفلوں میں ایسا کرتے دیکھا ہے .
انہوں نے کہاکہ سیٹ پراداکارائیں اپنے پروڈیوسراورہدایت کار کے ساتھ تعلقات بناتی ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ فارمولہ کام کرتا ہے، اگر خواتین اجازت دیتی ہیں تو ہی کوئی آگے بڑھتا ہے، میرے ساتھ جب جب ہوا میں نے مختلف طریقوں سے ردعمل دیا اوراب ایسا وقت آگیا ہے کہ کوئی ایسا کرنے کی ہمت ہی نہیں کرتا .
اداکارہ فریال محمود نے کہا کہ میں اس لئے بھی لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ میں ان کے واہیات اور فضول لطیفوں پر ہنستی نہیں .
شوبزانڈسٹری میں ٖپیشہ وارانہ رویے سے متعلق فریال محمود نے کہا کہ ہمارے شعبے میں کسی کو کسی کا لحاظ نہیں، کوئی تمیز سے واقف نہیں کہ کس سے کیسے بات کرنی ہے . میں نے بیرون ملک 18 سال کی عمر میں بحیثیت منیجر کام کیا، وہاں سکھایا جاتا ہے کہ خود سے بڑی عمر کے لوگوں سے کیسے بات کی جائے اور ان سے کیسے کام لیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں