ہمارے ارکان قومی اسمبلی بکا ئومال نہیں، ان پر اعتماد ہے، وزیر خارجہ

میرپورخاص (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ق لیگ نے اپنا عہد عمران خان کے ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ،عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے،تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں ،تحریک انصاف کا ایک ہی گروپ ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ ہمارے اراکین اسمبلی بکائو مال نہیں ،ہمیں اعتماد ہے ہمارے ایم این ایز اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے،سندھ میں متبادل قیادت کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس کا نتیجہ 2023 میں سامنے آئے گا،یوکرائن کی جنگ بڑھتی ہے تو بہت

بھاری معاشی نقصان ہو گا، قدغنیں مستقل حل نہیں ۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، مخدوم زین حسین قریشی، لال مالہی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم عمرکوٹ، مٹھی اور بدین جارہے ہیں،ہم سرکاری مشینری کے بغیر جائیں گے،ہمارے جھنڈے سرکاری مشینری یا ڈی سی نہیں لگائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ق لیگ نے اپنا عہد عمران خان کے ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں ،تحریک انصاف کا ایک ہی گروپ ہے جس کا نام عمران خان ہے، ہمیں اعتماد ہے ہمارے ایم این ایز اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ زر اور زرداری کی سیاست ان کو خریدنا چاہتے ہیں لیکن یہ بکاؤ مال نہیں،یہ لوگ باوقار لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ و نائب صدر جوزف بوریل کے ساتھ یوکرائن کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ان کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا، ہم نے اتفاق کیا کہ مذاکرات و سفارت کاری واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے، ہم حالت جنگ میں رہ چکے ہیں،اس لیے ہمیں نقصان کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوکرائن کی جنگ بڑھتی ہے تو بہت بھاری معاشی نقصان ہو گا، قدغنیں مستقل حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے انہیں باور کروایا کہ پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں ہمارے مستقل مندوب منیر اکرم صاحب نے جو اسٹیٹمنٹ دی ہے وہ ہمارے موقف کی ترجمانی کرتی ہے، میں نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہاکہ میری پولینڈ کے وزیر خارجہ سے گفتگو ہوئی، انہوں نے ہمارے ساتھ اتفاق کیا کہ پاکستان اور پولینڈ کا فرینڈشپ گروپ پولینڈ اسمبلی میں بھی بننا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میری رومانیہ کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، میں نے پاکستان کے طلباء کے محفوظ انخلا کیلئے مدد مانگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بیشتر بچے الحمدللہ نکالے جا چکے ہیں، یہ ایک چیلنجنگ صورت حال ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا سفارت خانہ دن رات کوشاں ہے، انشاء اللہ سندھ حقوق مارچ کا یہ کارواں جاری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ کنڈیاری میں پیپلز پارٹی کے لوگوں نے میرے قافلے کا راستہ روکنے کی کوشش کی، میں فیصل وسان صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا شیوہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ شازیہ مری کی ہدایت پر ہوا ہے تو نامناسب ہے وہ میری بہنوں جیسی ہیں انہیں زیب نہیں دیتا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول ملتان جا رہے ہیں ضرور جائیں، ہم تہذیب کا درس دینے والے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں متبادل قیادت کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس کا نتیجہ 2023 میں سامنے آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم مناظرے کیلئے تیار ہیں، بلاول اپنی طرف سے نامزد کریں جو میرے ساتھ رابطے میں آ جائیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو وزیر اعظم پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوںنے کہاکہ فنانس بل پر اپوزیشن کو شکست ہوئی، مہنگائی کے چیلنج کا حل عمران خان پیش کیا، پٹرول، بجلی کی قیمتیں کم کیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ صنعتی شعبے کیلئے مراعات کا اعلان کیا، 30 ہزار ماہوار گریجویشن انٹرنشپ پروگرام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، نئی صنعت میں سرمایہ کاری کیلئے پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بلاول کو لاڑکانہ میں بتایا کہ ہمارا اس خاندان سے کیا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا رشتہ محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تھا، انہوں نے مجھے زرداری کی مخالفت کے باوجود پنجاب کا صدر بنایا۔

Recent Posts

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

7 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

21 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

26 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

39 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

39 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

50 mins ago