میں سُننے والے تمام پاکستانیوں سے معافی مانگتی ہوں ، آسٹریلوی ٹیم کیساتھ آنیوالی خاتون صحافی نے کیوں معافی مانگ لی ؟

لاہور(قدرت روزنامہ) 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وفد کے ساتھ آنے والی خاتون صحافی نے پاکستانیوں سے ’معافی‘ مانگ لی۔ دل دل پاکستان غير ملکيوں کے دل ميں بھی دھڑکتا ہے، چند روز قبل آسٹريلوی صحافی ميلينڈا فيرل نے بھی دل دل پاکستان گاکر پاکستان سے اظہار محبت اور مرحوم جنيد جمشيد کو خراج عقيدت پيش کيا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں میلینڈا فیرل نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے میں اس ملک میں ہر سننے والوں سے معافی مانگتی ہوں کیونکہ لوگ مجھے کہتے ہیں دل دل پاکستان گانا سناؤ۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں ہر بار اس گانے کو صحیح طریقے سے نہیں سنا پاتی اور یہ سب پاکستانی صحافی زینب عباس کی غلطی ہے‘۔آخر میں انہوں نے پاک آسٹریلیا سیریز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 فروری کو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ’پہلا پڑاؤ اسلام آباد۔ آسٹریلوی خاتون صحافی نے مزید لکھا تھا کہ پہلی چیز جو میں ایئر پورٹ پر سنتی ہوں وہ یقیناً گانا ہے جو مجھے یقین ہے میں آنے والے ہفتوں میں بہت بار سنوں گی‘۔ آخر میں میلینڈا فیرل نے دل دل پاکستان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

1 min ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

9 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

15 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

30 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

38 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

44 mins ago