کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتونوں کو درپےش مسائل ومشکلات سے نجات کےلئے قومی جرگہ وقت کی اہم ضرورت ہے ، وکلاءسمےت تمام پشتونوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی صلاحےتوں کو بروئے کار لاکراپنی قوم کی خدمت مےں اپنا فرےضہ ادا کرےں، پشتونخوامےپ نے ہر فورم پر تمام محکوم اقوام ومظلوم عوام کے حقوق کی بہترےن ترجمانی کی ہے، پشتوزبان ، تہذےب وتمدن ، ثقافت کی حفاظت اور اپنے وطن، وسائل ،جغرافےہ سے باخبر رہنا اور عوام کو درپےش مسائل سے نجات دلانا اور ان کی خدمت کرنا ہر سےاسی کارکن کا اولےن فرےضہ ہے، وکلاءاپنے وطن اور قوم کے حقوق کےلئے بہترےن دلائل کے ساتھ اپنا کےس ہر فورم پر رکھ سکتے ہےں، ان خےالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی سےکرٹری اےم پی اے نصراللہ خا ن زےرے، صوبائی سےکرٹری رابطہ علاﺅالدےن کولکوال ، صوبائی سےکرٹری مالےات سےد شراف آغا، حبےب اللہ ناصر اےڈووکےٹ،نصےب اللہ ترےن اےڈووکےٹ نے پشتونخوامےپ کے وکلاءےونٹ کے نئے انتخابات کے موقع پر بار روم کچہری کوئٹہ مےں منعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا جبکہ رپورٹ برخودار خان اچکزئی اےڈووکےٹ نے پےش کی اور تلاوت کلام پاک کی سعادت اسد خان اچکزئی اےڈووکےٹ نے حاصل کی،اس موقع پر وکلاءلائر فورم ےونٹ کے سےکرٹری کےلئے حبےب اللہ ناصر اےڈووکےٹ، نعمت اللہ اچکزئی اےڈووکےٹ سےنئر معاون ، زرغونہ اےڈووکےٹ ، مصور خان اےڈووکےٹ، اےاز خان اےڈووکےٹ، برخودار خان اچکزئی اےڈووکےٹ اور جہانگےر خان مندوخےل اےڈووکےٹ معاونےن منتخب ہوئے ، جس سے پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان نے حلف لےا، تقرےب مےں پارٹی کے صوبائی نائب صدر ےوسف خان کاکڑدےگر رہنماءاور وکلاءکی کثےر تعداد موجود تھیں، مقررےن نے پشتونخوامےپ لائر فورم کے شاندار ومنظم انتخابات کے انعقاد اور نئے کابےنہ کے اراکےن کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تارےخ کے ہر جمہوری تحرےک مےں وکلاءکا رول قابل تحسےن رہا ہے آج کے اس تقرےب مےں 8اگست 2016سول ہسپتال سانحہ کے اُن تمام شہےد وکلاءکو خراج عقےدت پےش کرتے ہےں جنہوں نے اس ملک مےں آمرانہ قوتوںاوران کے کاسہ لےسوں کے غاصبانہ اقتدار کےخلاف سےاسی جمہوری تحرےک مےں شامل رہے اور اس کے علاوہ اپنے قوم کے حقوق ، ان کے وسائل ورسرزمےن کی دفاع مےں بھی اہم رول ادا کےا، انہوں نے کہا کہ خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی نے جس تحرےک کی بنےاد رکھی ان کی شہادت کے بعد اس تحرےک کی رہبری پشتونخوامےپ کے چےئرمےن محمودخان اچکزئی کررہے ہےں، خان شہےد نے ملک کے قےام سے قبل اُس وقت فرنگی استعمار اور ان کے مظالم سے اپنی قوم کو نجات دلانے کےلئے تارےخ ساز جدوجہد کی اور ان ہی کی لازوال جدوجہد وقربانےوں کے بدولت اس خطے سے فرنگیوں کو واپس جانا پڑا اور پھر اس ملک کے قےام کے ملک مےں ون مےن ون ووٹ کے حصول ، قوموں کی برابری پر حقےقی جمہوری فےڈرےشن کے قےام ، قوموں کے وسائل پر ان کے حق ملکےت کو تسلےم کرانے، پشتونوں کی اپنی قومی وحدت ، قومی تشخص کی بحالی ، برٹش بلوچستان (چےف کمشنر صوبے ) کے قےام ، آئےن کی حکمرانی ، پارلےمنٹ کی بالادستی ، سماجی عدل وانصاف، تمام عوام کےلئے اسلامی ، انسانی ،آئےنی حقوق کی تحفظ کےلئے تارےخ ساز جدوجہد کی اور اس جدوجہد کی راہ مےں انہےں سالہا سال قےد وبند کی صعوبتےں برداشت کرنی پڑی ، ان کی لازوال جدوجہد وقربانےاں اس وطن مےں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کےلئے مشعل راہ ہےں، انہوں نے کہا کہ آج اس ملک مےں آئےن کو پائمال کےا گےا ہے عوام کے حق رائے دہندگی پر ڈاکہ ڈال کر مسلط ٹولے کو ملک کے 22کروڑ عوام پر مسلط کےا گےا ہے اور آئے روز اسٹےبلشمنٹ کی اےماءپر پارلےمنٹ سے غےر آئےنی وغےر قانونی طور پر بلوں کی منظوری اور مختلف اےکٹس مےں ترامےم کئے جارہے ہےں اور صدارتی نظام کےلئے راہ ہموار کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام سےاسی جمہوری جماعتےں اس وقت پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ کے پلےٹ فارم پر 26نکاتی اعلامےہ پر متفق ہےں اور سےاسی جمہوری جماعتوں اور جمہوری قوتوں اور وکلاءسمےت ہر شعبہ زندگی کے افراد پر ےہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس جمہوری تحرےک کو کامےابی سے ہمکنار کرےں، مقررےن نے نئے اےگزےکٹوز کو اےک بار پھر مبارکباد پےش کرتے ہوئے اس امےد کا اظہار کےا کہ وہ اپنی وکالت کے ذرےعے اپنے قوم کی خدمت کرےنگے اور انہےں درپےش مسائل سے نجات کےلئے اپنی صلاحےتوں کو بروئے کار لائےنگے .
..