بلوچ طلباءپر تشدد، لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے 7مارچ کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں اسلام آباد میں بلوچ طلباپر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج طلباکو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس واقعے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے 7مارچ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ طلبالاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق جو مظاہرہ کر رہے تھے بلا جواز ان کو تشدد کا نشانہ بنانا ذہنی کوفت سے دوچار کرنا قابل افسوس عمل ہے نام نہاد جمہوری دور میں بلوچوں سے پر امن احتجاج کا حق بھی چھینا جا رہا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ ان کے عزیز و اقارب سراپا احتجاج ہیں عرصہ دراز سے لاپتہ افراد کے لواحقین ذہنی کوفت سے دوچار ہیں اگر آواز بلند کی جاتی ہے تو پولیس گردی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بی این پی اس متعلق تمام اضلاع کے صدور جنرل سیکرٹریز آرگنائزر ڈپٹی آرگنائزر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7مارچ کو اپنے اپنے اضلاع میں بھرپور انداز میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے احتجاج کو کامیاب بنائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھی طباپر تشدد سے متعلق تحریک التوابھی جمع کی جائے گی اس واقعے کے خلاف بی این پی ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی پولیس کے جن ارباب و اختیار نے احکامات دیئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور تحقیقات کی جائے کہ کون سے عوامل ہیں کہ پولیس نے طلباکو تشدد کا نشانہ بنایا ان کے خلاف کارروائی کی جائے ایک طرف حکمران جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں مگر عملی طور پر عوام کو آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی پارٹی کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ عوام کے ساتھ ہونے والی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کو ترجیح دی گی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ناانصافیوں مظالم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

12 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

22 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

34 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

40 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

44 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago