کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے رابطے میں رہنے والے کارڈ وقت آنے پرسامنے لائیں گے،مسلم لیگ (ق) مفت ووٹ نہیں دے گی ، بڑی آفر کرنا پڑے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ اپنائے گی،امید ہے عدم اعتماد سے عمران خان کو ایک بار پھر پارلیمان میں شکست دیں گے ،
خوش آئند ہے اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں ،عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے ،حکومت نےملک پر جمہوری،معاشی ڈاکہ ڈالا ہے،
مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں،وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کے انتخاب کے وقت بھی ہم نے حکومت کو ٹریلر دکھا یا ،ہر گزرتا ایک ایک دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جارہاہے ، عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا، وزیراعظم کو ایسے ہی شکست دیں جیسے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنا کردی ،نوازشریف کی واپسی پر تبصرہ نہیں کروں گا۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…