کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بلوچ طلبا پر پولیس کی جانب سے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ حکمران ناعاقبت اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان میں نفرتوں کے جو مینار کھڑے کررہے ہیں ان کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے، بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے جسے سیاسی انداز سے حل کرنے کے بجائے مطلق العنان حکمران جنرل مشرف نے بزور شمشیر بلوچستان کو فتح کرنے کی حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے نہ صرف بلوچستان میں انارکی پھیل گئی بلکہ ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا موجودہ حکمران مشرف کے لگائے ہوئے آگ پر پانی ڈالنے کے بجائے پٹرول ڈال رہے ہیں جس سے نفرتوں کے مینار کھڑے ہورہے ہیں نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کے واقعات عروج پر ہیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کرنے والوں پہ یا تو مقدمات درج کئے جاتے ہیں یا انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، نیشنل پارٹی نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ طلبا پر بدترین تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…