پاکستان بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کلوری کلاس کی بھارتی آبدوز کا سراغ یکم مارچ کو لگایا گیا۔اینٹی سب میرین وار فئیر یونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ 5 سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا۔

20 اکتوبر 2021 کو بتایا گیا تھا کہ پاکستان بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ افواج پاکستان نے بھارت کی ایک اور چال کو ناکام بنا کر اس کا مکروہ چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا تھا۔

پاک بحریہ نے جاسوسی اور جنگی مقاصد سے چوری چھپے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا تھا۔ق 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود کے قریب موجود تھی اور پاکستان بحریہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی تاہم پاک بحریہ کے طیارے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا پتہ لگایا اور اسے پاکستانی حدود سے بین الاقوامی سمندر میں دھکیل دیا۔
بھارتی بحریہ اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے لیکن سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی۔
پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے سخت نگرانی جاری ہے، یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جس میں پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ذریعے بھارتی بحری آبدوز کا وقت سے پہلے سراغ لگایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی عزائم ناکام بنادئیے۔ حالیہ واقعہ مادر وطن کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے عزم کاعکاس ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس…

8 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں پاکستان تحریک…

13 mins ago

صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر…

18 mins ago

بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے، اداکارہ صحیفہ جبار

کراچی (قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں ڈپریشن…

19 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف، اسحاق ڈاراور دیگر کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کااعتراض دور کرنے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، اسحاق ڈار، انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کی نااہلی کی…

21 mins ago

لیاری گینگ وار سے جڑے ارشد پپو قتل کیس میں اہم پیش رفت

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار میں ملوث ارشد…

28 mins ago