دبئی میں بیٹے کے ویزا کیلئے جعلی دستاویز بنانے والا ایشیائی باشندہ پکڑا گیا

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی معروف ریاست دبئی میں بیٹے کے ویزا کے لیے جعلی دستاویز بنانے والا ایشیائی باشندہ پکڑا گیا ۔ اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں بیٹے کے رہائشی ویزا کی تجدید کے لیے جعلی دستاویز استعمال کرنے پر ایک شخص کو جیل بھیج دیا گیا ، ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے اس عمل میں مدد کے لیے ایک شخص کو ادائیگی کی تھی اور وہ جعلی لیز کے معاہدے سے لاعلم تھا ۔
بتایا گیا ہے کہ دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک 45 سالہ ایشیائی کو اپنے بیٹے کے ویزا کی تجدید کے لیے لیز کے معاہدے کی فوٹو کاپی کے ساتھ جعلسازی پر قید کی سزا سنائی ہے ، ملزم نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی اور اس کے بجائے دلیل دی کہ اس نے اپنے بیٹے کے رہائشی ویزا کی تجدید کے لیے درخواست دینے کے لیے ایک شخص کی خدمات حاصل کی تھیں۔

پولیس اور پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اس شخص کو اپنے بیٹے کا اصل پاسپورٹ ، اس کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور دیگر دستاویزات کے ساتھ 600 درہم کی رقم فراہم کی تھی تاہم ملزم کا کہنا تھا کہ اسے جعلی کنٹریکٹ رجسٹریشن دستاویز کی کاپی کا علم نہیں تھا، جو جمع کرائی گئی تھی اور وہ اس بات سے لاعلم تھا کہ یہ جعلی ہے۔

ویزا کی درخواست کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ وہ جانتا تھا کہ رینٹل کا معاہدہ رہائشی ویزے کی تجدید کے لیے درکار کاغذات میں سے ایک ہے ، وہ شارجہ میں مقیم رہائشی ہیں اس کے برعکس جعلی معاہدہ (عجمان) میں لکھا گیا ، معلوم نہیں کیوں ایک جعلی ٹھیکہ عجمان میں سرکاری محکموں سے منسوب اس شخص نے جمع کرایا جس کی اس نے خدمات حاصل کی تھیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ‘نامعلوم’ شخص کے لیے جرم کرنا غیر منطقی ہے کہ اس کے علم کے بغیر جس نے اسے مطلوبہ ڈیٹا فراہم کیا معاہدے میں جعلسازی کی گئی لہذا عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ وہ جعلی معاہدے کی کاپی سے پوری طرح واقف تھا اور اب اس سے انکار کر رہا ہے ، سزا یافتہ شخص کو قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

Recent Posts

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کا ایک سال؛ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ایک سال قید…

3 mins ago

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

14 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

27 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

41 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

57 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

1 hour ago