اداکارہ مریم نفیس کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ پیا گھر سدھارنے کے لیے تیار ہو گئی ، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب ڈھولکی سے ہوگیا .

تفصیلات کے مطابق مریم نفیس اور امان احمد کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے قریبی عزیز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں .

ڈھولکی یہ تقریب ان کےایک دوست کی جانب منعقد کی گئی تھی جس میں مریم اور ان کے منگیتر کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جس کی خوبصورت تصاویر مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرم پر شیئر کی جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے .

واضح رہے مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی . امان احمد بھی بہترین اداکار ہونے کے ساتھ فلم میکر بھی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں