ہم نے اپنا ولیمہ سڑک پر کیا اور بچوں کو کھانا کھلایا ۔۔ سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ کمشنر کی شادی کی کہانی کے چرچے
ڈسٹرک بنو کے اسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف اور ان کی بیگم ڈاکٹر نتاشہ رضوان کی شادی گھر میں ایک عام تقریب میں ہوئی، مگر ولیمہ کرنے کے لئے انہوں نے ایک سڑک کا انتخاب کیا، وہیں ایک معمولی سا سٹیج سجایا، کرسیاں رکھیں، کوئی بڑے اعلیٰ مہمان نہیں بلکہ معمولی سڑک پر رہنے والے بچوں کا انتخاب کیا ان کو کھانا کھلایا اور تحائف تقسیم کئے اور اس کے ساتھ ہی پودے بھی لگائے . ان کی شادی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سادگی کی اعلیٰ مثال سمجھی جا رہی ہے . کیونکہ ایک سیاسی بااثر شخص کبھی بھی اپنی شادی اس معمولی انداز سے نہیں کرتا . . .