وہی ہوا جس کا ڈ ر تھا،لاک ڈاؤن۔۔۔!!! دکانیں بند، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بارے بڑی خبر آگئی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز رات 12 بجے سے ہوگیا جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سمیت شاپنگ مالز 8 اگست تک بند رہیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تاہم اب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تصحیح شدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کل سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہوگا اور شہریوں کے غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی بند ہوگی اورگاڑیوں میں دو سے زیادہ افراد ہنگامی صورتحال میں ہی سفر کرسکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کریانہ، بیکری، سبزی، گوشت کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بسوں کا پہیہ بھی رک جائے گا، صرف رکشا ٹیکسی چلیں گے جبکہ ریسٹورنٹس سے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام امتحانات بھی 8 اگست تک ملتوی کردیے گئے ہیں اور تمام جامعات کو بھی 8 اگست تک بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تعلیمی، تجارتی، مذہبی، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی جبکہ نماز جنازہ اور دیگر مذہبی رسومات ایس ایچ او کے علم میں لاکر ادا کی جائیں گی۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

19 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

30 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

33 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

36 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

1 hour ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

2 hours ago