جی ہاں! غذا جینیاتی ری پروگرامنگ بھی کرسکتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر ہم سمجھتے ہیں کہ کھانا پینا، محض توانائی لینے، وٹامن کی رسائی اور زندہ رہنے کے لیے ہی ضروری ہوتا ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا کہ ہماری غذا ہمارے جینیاتی مجموعے یعنی جینوم سے بات کرتے ہیں۔ جینوم وہ مجموعہ ہدایات ہے جو ہمارے پورے جسمانی افعال کو چلاتا ہے۔
تو غذا اور جینوم کے باہمی تعلق سے ہماری تندرستی یا مرض، فعلیات اور طویل عمر جیسے اہم عوامل تشکیل پاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نئے علم کو اب نیوٹراجینومکس کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم اب بھی یہ نیا شعبہ عہدِ طفلیت میں ہے اور بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
اس کا ایک ثبوت شہد کے چھتے میں ملتا ہے۔ چھتے کی کارکن مکھیاں اور ملکہ مکھی کی جسامت میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ ملکہ ایک سال تک زندہ رہتی ہے اور کارکن مکھیوں کی عمر کم ہوتی ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے ملکہ مکھی رائل جیلی کے سوا کچھ نہیں کھاتی اور کارکن یا سپاہی مکھیاں محض پھولوں کے رس پر گزارا کرتی ہیں۔
اس غذا سے ملکہ مکھی کے جینوم میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں اور وہ بہت تندرست اور توانا ہوتی جاتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ رائل جیلی میں موجود بعض اجزا جینیاتی تبدیلی کی وجہ بنتے ہیں۔ اگرچہ اس عمل کو سمجھنا ضروری ہے لیکن ابتدائی خیال ہے کہ وٹامن اور بعض اجزا جب سادہ انداز میں تحلیل ہوتے ہیں تو جینیاتی سوئچ آن یا آف کرنے کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔
اسی طرح مچھلی اور دیگر اقسام کے گوشت میں ایک جزو میتھیونائن پایا جاتا ہے جو جینیاتی سطح پر عمل کرکے خلوی تقسیم اس کے دیگر افعال پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ وٹامن سی بھی ہمارے جینوم کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ بہت جلد ہم غذا کی بدولت جینیاتی امراض کا علاج بھی کرسکیں گے۔

Recent Posts

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

2 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

15 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

24 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

34 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

39 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

49 mins ago