عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں

لاہور(قدرت روزنامہ)چودھری پرویز الٰہی کے مطابق عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسپیکر پنجاب اسمبلی کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کا بھی وزیراعظم عمران خان کو گھبرانا نہیں ہے کا پیغام ہے؟ اس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں، وزیراعظم نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے ایک سوال’ کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟‘ کے جواب میں کہا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا اُبال آتا ہے،پہلا اُبال آجائے پھر آپ کو کچھ بتائیں گے، اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد سے ق لیگ کا تعلق نہیں، حکومتی اتحادیوں کے بغیر بھی نمبر پورے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی۔ ق لیگ کے اپنے فیصلے ہیں ،عدم اعتماد سے ان کا تعلق نہیں۔ عدم اعتماد پر ہمارے نمبر اتحادیوں کے بغیر بھی پورے ہیں، عدم اعتماد پر آج پیپلزپارٹی سمیت سب جماعتیں متحد ہیں۔
عدم اعتماد پر جن لوگوں کا ہمارے ساتھ رابطہ ہے وہ پراعتماد ہیں۔ایمپائر کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 48گھنٹے میں ریکوزیشن چلی جائے گی۔ریکوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کے لیے اجلاس سے متعلق جمع کرائی جائے گی۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو یقینی قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ نوازشریف اور آصف زرداری ودیگر قیادت اس وقت مسلسل رابطے میں ہے، حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں،حکومتی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہے، ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے، ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کیلئے نمبرز پورے ہیں۔
ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے سارے امور کو دیکھا جارہا ہے، عدم اعتماد لانے اور قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے، اسی طرح عدم اعتماد کس کیخلاف لائی جائے اس پر لیگل ٹیم غور کر رہی ہے، 100 فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، ہوسکتا ہے اگلے48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائے، اگلے 2 سے 3 دن بہت اہم ہیں۔ اپوزیشن کے درمیان کسی نکتے پر کوئی اختلاف نہیں،نئی حکومت کے قیام سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ ہوجائےگا، تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Recent Posts

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

6 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

19 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

33 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

49 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

53 mins ago

ثناء خان شوہر کی کیا چیز دیکھ کر متاثر ہوئیں ؟ پہلی مرتبہ بتا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago