مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور (قدرت روزنامہ) مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، جمعرات کی شام کو سوات ریجن، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں جمعرات کی شام کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور اور سوات کے کئی علاقوں میں جمعرت کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے باعث لوگوں کو خراب موسم کے باوجود فوری گھروں سے باہر نکل آئے اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 2 جبکہ گہرائی زیر زمین 88 کلومیٹر تھی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت بھی 5 سے زائد تھی۔ جبکہ جمعرات کی شام کو دوبارہ 5 سے زائد کی شدت کا زلزلہ آنے کے بعد شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔ تاہم مسلسل دو دن آنے والے زلزلوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago