تحریک عدم اعتماد، نوازشریف نے بھی گرین سگنل دے دیا، تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت مکمل مسودہ بھی تیارکرلیا گیا،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپوزیشن رہنماوں کو گرین سنگل بھی دیدیا . نجی ٹی وی کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اپوزیشن کے تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان پیدا ہوگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی فوری انتخابات پر مان گئی ہے، ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مشاورت مکمل کرلی،حکومتی حلیف جماعتوں اور حکومتی اراکین سے بھی رابطے تیز کرنے کافیصلہ

کیا گیا .

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تین بڑوں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کرلیا گیا،مسلم لیگ (ن)کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اس بات کی تصدیق کی ہے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے جلد تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی . ذرائع کے مطابق تیار کیے جانے والے مسودے پر 80 سے زائد ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں جس میں مسودے پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل کے ارکان شامل ہیں . اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کسی بھی وقت جمع کرائی جا سکتی ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن بھی تیار کر لی گئی ہے . احسن اقبال کے مطابق نمبرگیم پوری ہے اس مقصد کے لیے حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطہ میں ہیں اور دعوت دے رہے ہیں تاکہ تحریک عدم اعتماد پر اکثریت بجائے اتفاق رائے سے پیدا کیا جاسکے . ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیارکر رکھی ہے، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کے لیے ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے جس کے لیے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں