تحریک عدم اعتماد، نوازشریف نے بھی گرین سگنل دے دیا، تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت مکمل مسودہ بھی تیارکرلیا گیا،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپوزیشن رہنماوں کو گرین سنگل بھی دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اپوزیشن کے تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان پیدا ہوگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی فوری انتخابات پر مان گئی ہے، ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مشاورت مکمل کرلی،حکومتی حلیف جماعتوں اور حکومتی اراکین سے بھی رابطے تیز کرنے کافیصلہ

کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تین بڑوں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کرلیا گیا،مسلم لیگ (ن)کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اس بات کی تصدیق کی ہے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے جلد تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تیار کیے جانے والے مسودے پر 80 سے زائد ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں جس میں مسودے پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل کے ارکان شامل ہیں۔اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کسی بھی وقت جمع کرائی جا سکتی ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن بھی تیار کر لی گئی ہے۔احسن اقبال کے مطابق نمبرگیم پوری ہے اس مقصد کے لیے حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطہ میں ہیں اور دعوت دے رہے ہیں تاکہ تحریک عدم اعتماد پر اکثریت بجائے اتفاق رائے سے پیدا کیا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیارکر رکھی ہے، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کے لیے ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے جس کے لیے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا۔

Recent Posts

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کا ایک سال؛ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ایک سال قید…

1 min ago

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

12 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

24 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

39 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

55 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

58 mins ago