لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے 5 دن کی ڈیڈ لائن دے دی . انہوں نے کہا کہ اگر استعفا نہ دیا تو عدم اعتماد کے ذریعے آپ کو ہٹا کر رہیں گے، ساہیوال پہنچنے سے پہلے خوشخبری آجائے گی، حکومت کی معاشی پالیسیوں سے ہر شہری تنگ ہے، ہم حکومت میں آکر عوامی مسائل حل کریں گے .
انہوں نے خان بیلہ میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ میں 3 سال کے دوران تاریخی کرپشن کی تصدیق ہوئی، عمران خان کہتے تھے پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو تو حکمران چور ہوتا ہے، تین سال میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، آج مزدوراورکسان سمیت ہر طبقہ پریشان ہے . بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام ہمارا ساتھ دیں، ساہیوال پہنچنے سے پہلے خوشخبری آئے گی، وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ 5 روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، اگرآپ مستعفی نہ ہوئے تو ہم عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے، اسلام آباد میں کٹھ پتلی سے ٹکرائیں گے، آپ میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں .
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی، حکومتی اتحادیوں کو کٹھ پتلی کا ساتھ نہیں دینا چاہیے،تمام جماعتوں کوعدم اعتماد پر ساتھ دینا چاہیے، عوام سے سوال ہے3 سال گزر چکے کیا تبدیلی نظر آئی؟ نالائق، نااہل وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے نکلے ہیں، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے ہر شہری تنگ ہے، ہم حکومت بناکرعوامی مسائل حل کریں گے، پاکستان کےعوام کٹھ پتلی کے ساتھ نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو لندن بھیج دیا اور یہاں کٹھ پتلی کو بٹھا دیا گیا، احتجاج کے ساتھ ساتھ عدم اعتماد بھی لے کر آئیں گے .
. .