خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کو15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاو نس دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وزیر خزانہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے 15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس دیا جائے گا۔ وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے۔ ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ الاونس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو

ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاونس نہیں لے رہے۔ محکمہ خزانہ اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلی کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے۔ ان کے مطابق الاونس کا اطلاق مارچ کی تنخواہوں سے شروع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر کے فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر خزانہ نے تمامسرکاری ملازمین کے تمام یونینز کا شکریہ کہ انہوں نے بات چیت کا راستہ اپنایا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں 37 % کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور ان کی نمائندہ یونینز کا پنشن اصلاحات کی حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago