پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے سفر کا آغاز کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے سفر کا آغاز کردیا ہے، عوام بالخصوص نوجوانوں اور بچو ں کو نبی کریم ؐکی سیرت اور تعلیمات سے روشناس کرانے اور غلط و صحیح میں امتیاز سکھانے کی ضرورت ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی اس سلسلہ میں روڈ میپ دے گی، مغربی ممالک میں کوئی عوام کا پیسہ چوری کرنے کا سوچ نہیں سکتا، یہاں کرپشن کرنے والوں پر پھول نچھاور کئے جاتے ہیں، معاشرے کو ان مافیاز کے خلاف جہاد کرنا ہو گا جو قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے اور این آر

او کے لئے بلیک میل کرتے ہیں۔وہ جمعرات کو قومی رحمت اللعالمینؐاتھارٹی کے مکمل فعال ہونے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انیس احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اتھارٹی کا روڈ میپ پیش کیاہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس اتھارٹی کے قیام کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے ہمیں جو پیغام دیا ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں کو اس پیغام سے آگاہ کرنا ہو گا۔ ہمیں بچوں کو یہ سکھانے کی ضرورت ہے کہ ہم نماز میں جب ان لوگوں کے راستے پر چلنے کی دعا کرتے ہیں جو انعام یافتہ ہیں تو اس سے کیا مراد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ؐنے جو کامیابیاں حاصل کیں و ہ تاریخ میں کسی اور کے حصے میں نہیں آئیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ? کی تعلیمات اور نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا۔ نبی کریم ؐ کاراستہ آسان نہیں تھا لیکن یہ انسان کی عظمت کا راستہ تھا۔ جب ہم سکولوں میں تھے تو ہمیں یہ چیزیں نہیں پڑھائی گئیں اور یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کون سے اصول تھے جن پر عمل کر کے مسلمان دنیا پر چھا گئے اور وقت کی طاقتوں کو شکست دی۔ اس کی بجائے مغرب کے راستے پر چلنے کو ترقی کا راستہ سمجھا جاتا تھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں نے اپنی اور مغربی دونوں ثقافتوں کو اندر سے دیکھا ہے اور اس کے تجزیے اور نبی کریم ؐ کی سیرت کے مطالعہ کے بعد میری سوچ میں تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے مدینہ کی ریاست میں عدل و انصاف قائم کیا اور ایک فلاحی ریاست قائم کی اور انسانوں کی کردار سازی کی۔ ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ کیسے عرب کے مسلمان دنیا کی امامت کے قابل ہو گئے، در اصل یہ انقلاب اس کردار کی بدولت آیا جو نبی کریم ؐ کی تعلیمات نے پیدا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ برائی کے خلاف کھڑے ہونے کی صلاحیت ہی کسی ریاست کی بنیاد ہوتی ہے، مغربی ممالک میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ کسی مقصود چپڑاسی کے نام پر کوئی پیسہ چوری کرے، ایسا شخص کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا، کسی کا جھوٹ پکڑا جائے تو وہ سزا سے بچ نہیں سکتا اور معاشرہ بھی ایسے شخص کی عزت نہیں کرتا، سنگاپور میں حکمران کا ایک قریبی شخص کرپشن پر پکڑا گیا تو اس نے شرم کے مارے خودکشی کر لی، امریکہ، جاپان، برطانیہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں کسی پر کرپشن کا دھبہ بھی لگ جائے تو وہ اس کیلئے زندگی مشکل ہو جاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہاں چوروں پر نیب عدالتوں کے باہر پھول پھینکے جاتے ہیں اور بڑے بڑے صحافی کہتے ہیں کہ پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر جا بیٹھنے والوں کو تقریریں کرنے دو اور وکیل کہتے ہیں کہ ان کی نااہلی ختم کرو۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے میں جنسی جرائم اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اساتذہ، علما سمیت معاشرے کو مل کر اس کے خلاف مہم چلانا ہوگی، ایسے واقعات میں لوگ بدنامی کے ڈر سے مقدمات بھی درج نہیں کراتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام نے پردے کا تصور دیا ہے، یہ صرف کپڑوں سے خود کو ڈھانپنے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے خاندانی نظام کو محفوظ بنانیکا ذریعہ ہے، مغربی معاشروں میں خاندانی نظام تباہ اور طلاق کی شرح میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے جس کا اثر بچوں پربھی پڑتا ہے، ہمیں نوجوانوں کو اس حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف حکومت اس طرح کے مسائل سے نہیں نمٹ سکتی بلکہ پورے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو ماں باپ کی عزت و احترام اوران کے مقام کے بارے میں آگاہی دینا ہو گی اور انہیں انٹرنیٹ پر غلط مواد سے بچانا ہو گا، رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی نے اس سلسلہ میں روڈمیپ وضع کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام کو لیڈرشپ کے اسلامی تصور سے بھی آگاہ کرنا ہو گا، نبی کریم ؐ تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے، اچھے لیڈرز ہمیشہ معاشرے کو جوڑنے کی بات کرتے ہیں، انسانوں کو تقسیم نہیں کرتے، نبی کریم ؐ کا خطبہ حج الوداع انسانیت کیلئے ایک عظیم چارٹر ہے، پاکستان کے قیام کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کی مثال بننا تھا، ہم نے اس جانب سفر کا آغاز کر دیا ہے، قانون کی حکمرانی قائم کرنا جہاد ہے کیونکہ ہمارا مقابلہ مافیاز کے ساتھ ہے جو این آر او کیلئے بلیک میل کرتے ہیں۔معاشرے کو ان کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی، احساس پروگرام جیسا منصوبہ کبھی کسی حکومت نے شروع نہیں کیا، فٹ پاتھ اور سڑکوں پر سونے والوں کیلئے پناہ گاہیں بنائیں۔ وزیراعظم نے رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کو یقین دلایا کہ حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اتھارٹی کی بھرپور معاونت کریں گے۔

Recent Posts

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

11 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

23 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

38 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

54 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

57 mins ago

ثناء خان شوہر کی کیا چیز دیکھ کر متاثر ہوئیں ؟ پہلی مرتبہ بتا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago