تحریک عدم اعتماد، اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، پرویز الٰہی

لاہور(قدرت روزنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں، ہانڈی میں پہلا سامان چلا گیا ہے، اتنی بڑھی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، اگلے اڑتالیس گھنٹوں سے متعلق تو مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔ صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کا بھی وزیراعظم عمران خان کو گھبرانا نہیں ہے کا پیغام ہے؟ جس پر چودھری پرویز الٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا، دھواں اٹھنے

کے بعد پہلا ابالا آتا ہے، پہلا ابالا آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے۔کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمن ہی بتا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں، پٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہو گا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔

Recent Posts

وزیر خزانہ چینی آئی پی پیز کے حق میں سامنے آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین توانائی کے…

7 mins ago

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست مسترد کردی۔…

7 mins ago

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، نئی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ پیشگوئی کی…

11 mins ago

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے ایکس پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے…

15 mins ago

ہانیہ عامر کی لندن میں بھارتی گانوں سے لطف اندوز ہوتے ویڈیو وائرل

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر لندن میں بالی ووڈ کے لیے اپنی محبت…

19 mins ago

چینی وزیراعظم وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چینی وزیر اعظم لی کیانگ آج تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…

20 mins ago