تحریک عدم اعتماد: پی پی اراکین قومی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری

کراچی (قدرت روزنامہ) تحریک عدم اعتماد کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں . ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کوغیر سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت دی ہے .

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اراکین قومی اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا ہے کہ دیا، تحریک عدم اعتماد کے موقع پر تمام اراکین اسمبلی ملک میں موجود رہیں گے .
تحریک عدم اعتماد کی تیاری کے سلسلے میں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی پی ایم اراکین اسمبلی کو تمام سرکاری دورے اور ملاقاتیں منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے .

پیپلزپارٹی قیادت نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو الرٹ رہنے کی ہدایت ہوئے مرکز سے رابطے میں رہنے کی بھی خصوصی طور پر ہدایت دی ہے . واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا ہے جسے جمع کروانے کے لیے قیادت کی ہدایات کا انتظار کیا جارہا ہے .

مسلم لیگ (ن)کے ذرائع نے بتایا کہ تحریک پر پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن)، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ارکان نے دستخط کردیے ہیں . تحریک عدم اعتماد کے مسودہ کی تیاری کو حتمی شکل دینے کی ذمہ داری مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو سونپی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں