تحریک عدم اعتماد: پی پی اراکین قومی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری

کراچی (قدرت روزنامہ) تحریک عدم اعتماد کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کوغیر سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اراکین قومی اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا ہے کہ دیا، تحریک عدم اعتماد کے موقع پر تمام اراکین اسمبلی ملک میں موجود رہیں گے۔
تحریک عدم اعتماد کی تیاری کے سلسلے میں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی پی ایم اراکین اسمبلی کو تمام سرکاری دورے اور ملاقاتیں منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی قیادت نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو الرٹ رہنے کی ہدایت ہوئے مرکز سے رابطے میں رہنے کی بھی خصوصی طور پر ہدایت دی ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا ہے جسے جمع کروانے کے لیے قیادت کی ہدایات کا انتظار کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے ذرائع نے بتایا کہ تحریک پر پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن)، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ارکان نے دستخط کردیے ہیں۔تحریک عدم اعتماد کے مسودہ کی تیاری کو حتمی شکل دینے کی ذمہ داری مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو سونپی گئی تھی۔

Recent Posts

احتجاج کا معاملہ، وزیر داخلہ نے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور 15 اکتوبر کے…

1 min ago

وزیر خزانہ چینی آئی پی پیز کے حق میں سامنے آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین توانائی کے…

9 mins ago

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست مسترد کردی۔…

9 mins ago

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، نئی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ پیشگوئی کی…

13 mins ago

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے ایکس پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے…

18 mins ago

ہانیہ عامر کی لندن میں بھارتی گانوں سے لطف اندوز ہوتے ویڈیو وائرل

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر لندن میں بالی ووڈ کے لیے اپنی محبت…

21 mins ago