تحریک عدم اعتماد، ن لیگ کا 38حکومتی اراکین اسمبلی کی حمایت ملنے کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے 38 حکومتی ارکان اسمبلی کی حمایت ملنے کا دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ 38 حکومتی ارکان اسمبلی کی حمایت ملنے کی فہرست سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو ارسال کر دی گئی۔ ن لیگ نے 10 ارکان کو آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے دعویٰ کرتے

ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کے 16 ارکان قومی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔سینئر لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن نے ہم خیال حکومتی ارکان کو 3 مراحل میں تقسیم کر دیا، پہلے مرحلے میں وہ ارکان ہیں جو حکومتی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہیں۔ دوسرے مرحلے میں حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی سوچ رکھنے والے ارکان شامل ہیں۔ تیسرے فیز میں دیکھو اور انتظار کرو کی سوچ رکھنے والے ارکان ہیں۔ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا۔ تحریک پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی ف، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر کے دستخط ہیں۔ ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے۔ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں۔ مجوزہ مسودے کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔مجوزہ مسودے میں کہا گیا کہ قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، مذکورہ بالا صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو الرٹ کر دیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

وزیر خزانہ چینی آئی پی پیز کے حق میں سامنے آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین توانائی کے…

6 mins ago

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست مسترد کردی۔…

6 mins ago

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، نئی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ پیشگوئی کی…

10 mins ago

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے ایکس پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے…

15 mins ago

ہانیہ عامر کی لندن میں بھارتی گانوں سے لطف اندوز ہوتے ویڈیو وائرل

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر لندن میں بالی ووڈ کے لیے اپنی محبت…

18 mins ago

چینی وزیراعظم وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چینی وزیر اعظم لی کیانگ آج تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…

19 mins ago