ن لیگ نے پٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لٹر کمی کا مطالبہ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلانات ‘بہروپیے’ کی نئی شعبدہ بازی ہے، عمران صاحب جھوٹ کا نیا دور آپ کی کرسی نہیں بچاسکتا، تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیوار کیلئے آخری دھکا ثابت ہوگی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام جانتی ہے آپ کا اب ہر اعلان جھوٹا اور اپنے اقتدار کی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے ہے، ساٹھ لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، 30 ہزار روپے کا ڈھونگ، آپ کو لگتا ہے لوگ مان جائیں گے، فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ

کی؟عوام سب جانتی ہے، عمران صاحب عوام جانتی ہے پلے نئیں دھیلہ، کردی میلہ میلہ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام آپ کی چکر بازیوں کو سمجھ چکے ہیں، آپ کی شعبدہ بازیوں میں نہیں آئیں گے، خزانہ خالی، معیشت تباہ، مہنگائی آسمان پر، آپ ریلیف کے نئے دھوکے دے رہے ہیں، عمران صاحب عوام اب آپ کے دھوکے میں نہیں آئے گی، آپ کے پاس جھوٹے پیکج کے لئے پیسے نہیں ہیں، اقتدار بچانے کے لئے بھی جھوٹ بول رہے ہیں، 22 کڑوڑ عوام کو بھیڑ بکری نہ سمجھیں، عوام آپ کے دھوکہ میں نہیں آئے گی۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ عمران صاحب کی خام خیالی ہے جھوٹ کا نیا دور چلا کر کرسی بچ جائے گی، تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیواروں کے لئے آخری دھکا ثابت ہوگی، ملک پر تاریخ کا بدترین قرض لاد کر ریلیف کی باتیں محض دھوکہ ہے، 70 روپے پٹرول کی قیمت بڑھا کر 10 روپے ریلیف دینا دھوکہ نہیں تو اور کیا ہے، 70 روپے کی کمی کریں تاکہ عوام کا بھلا ہو، عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفی دیں اور گھر جائیں۔

Recent Posts

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے…

12 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی…

22 mins ago

سلمان خان کا خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں میں…

25 mins ago

ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے…

29 mins ago

مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج…

31 mins ago

حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے…

42 mins ago