وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق یکم مارچ کو بلوچ طلبہ نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تھا، اس احتجاج میں محسن داوڑ اور سینکڑوں طلبہ شریک تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ بغاوت اور بلوے کی دفعات مبینہ طور پر ریاست مخالف نعرے لگانے پر لگائی گئی ہیں .

تھانہ کوہسار میں

بغاوت کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کا نام بھی شامل ہے .

. .

متعلقہ خبریں