عبدالقدوس بزنجو کو ساڑھے 3 ارب روپے کے بدلے حکومتِ بلوچستان دی گئی،یہ ڈیل کس نے کرائی؟ تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صدر کا انکشاف

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رِند نے کہا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کو ساڑھے 3 ارب روپے کی ڈیل کے بدلے حکومتِ بلوچستان دی گئی ہے۔ایک انٹرویومیں رکن بلوچستان اسمبلی یار محمد رند نے دعویٰ کیا کہ یہ ڈیل اسلام آبادمیں بیٹھے 3 سینیٹرز اور ایک بڑی سیاسی شخصیت نے کرائی۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ اگر انہیں تنگ کیا گیا تو وہ اس شخصیت کا نام بھی میڈیا پر سامنے لے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ قدوس بزنجو حکومت پیسے کے زور پر لائی گئی، پہلے بلوچستان

کے وسائل اور ساحل بکتے تھے، اب بلوچستان حکومت نیلام کی گئی، میں اس نیلامی کا حصہ نہیں بنا۔اسی پروگرام کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی سردار یار محمد رند نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔سردار یار محمد رند نے بتایا کہ استعفیٰ 2 دن پہلے وزیر اعظم کو بھجوا چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے بلوچستان پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے بلوچستان پر کسی اجلاس میں بلانے کی زحمت تک نہیں کی گئی۔

Recent Posts

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے…

12 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی…

22 mins ago

سلمان خان کا خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں میں…

25 mins ago

ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے…

29 mins ago

مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج…

31 mins ago

حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے…

42 mins ago