تحریک عدم اعتماد، آصف زر داری اور مولانافضل الرحمن کے درمیان انتہائی اہم ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اْن کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو آصف زرداری اہم ملاقات کے لئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں

سے رابطے اور حکومتی اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک کے لیے مختلف آپشن پرغور کیا اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں کو اہم قرار دیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے ممبران کی گنتی مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں دونوں نے ساتھ ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

Recent Posts

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے…

12 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی…

23 mins ago

سلمان خان کا خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں میں…

25 mins ago

ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے…

29 mins ago

مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج…

31 mins ago

حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے…

42 mins ago