کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو تا ہے ، آج ہم آپ کو بتائیں گے ایک ایسا طریقہ جسے اپنا کرآپ ایسی ہولناک وارداتوں میں نہ صرف اپنی جان بلکہ اپنی قیمتی چیزیں بھی بچاسکتے ہیں . قارئین سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گلی میں ایک کار کو دوسری کار سامنے سے آکر روکتی ہے اور اس کار میں سے 4.5لوگ اسلحہ لے کر نکل آتے ہیں ، وہ لوگ غالبا ڈاکو ہیں جو کار چھیننے کی غرض سے وہاں آئے ہیں .

سامنے والی کار میں موجود شخص کوئی اور کام نہیں کرتا بلکہ کار میں لگوایا ہوا فائرنگ کا سائرن بجا دیتا ہے جس پر ایسا محسوس ہو تا ہے جیسے خوفناک فائرنگ شروع ہو گئی ہو . فائرنگ کی آوازیں سن کر ڈاکو حواس باختہ ہو جاتے ہیں اور دوڑیں لگا دیتے ہیں اور دوسری کار والا آرام سکون کے ساتھ وہاں سے چل دیتاہے . ویڈیو دیکھ کو سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خود کو ڈکیتی سے بچانے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے . . .

متعلقہ خبریں