پاکستان

حکومت کا 5 روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے 5 روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ تفصیلات کا اعلان میں کل ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلات کا اعلان میں کل ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔ حماد اظہر نے کہا کہ کسان بھائی جو شمسی توانائی کے ساتھ ٹیوب ویل چلاتے ہیں ان کے لئے بڑی خوشخبری۔

اب آپ نیٹ میڑرنگ کی سہولت استعمال کریں اور جن دنوں ٹیوب ویل چلانے کی ضرورت نہیں، اُن دنوں میں بجلی پیدا کر کے حکومت کے سسٹم میں ڈالیں اور اپنے بل کی رقم میں کمی لائیں۔

یہ سہولت پورے پاکستان میں میسر ہے۔دوسری جانب واضح رہے 28 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کی خوشخبری سنائی تھی۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر براہ راست قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اپوزیشن بتائے تیل کی قیمتوں کا کیا حل ہے؟ ان کے پاس حل ہے تو ہمیں بتا دیں، پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان دنیا کے ممالک میں 125ویں نمبر پر ہے، ہندوستان میں 260، بنگلا دیش 185، ترکی میں 200روپے لیٹر ہے، جبکہ پاکستان میں 160روپے لیٹر ہے۔
حکومت ہرماہ 70ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اگر سبسڈی نہ دیں تو پاکستان میں پیٹرول 220روپے فی لیٹر ہوجائے۔اوگرانے سمری میں سفارش میں 10روپے بڑھانے کی سفارش کی، حکومت بڑھانے کی بجائے 10روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کررہی ہے، بجلی کی قیمت بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کررہے ہیں، پاکستا ن میں 10ڈیمز بنا رہے ہیں، جس سے سستی بجلی بنے گی، بجلی کی قیمت کم کرنے سے 20 سے 50 فیصد کم ہوں گے۔ اگلے بجٹ تک تیل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کریں ۔

متعلقہ خبریں