پی ٹی آئی میں کوئی ترین گروپ نہیں صرف عمران خان گروپ ہے،شاہ محمود قریشی

عمر کوٹ (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی ترین گروپ نہیں صرف عمران خان گروپ ہے، اپوزیشن کی عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے بلاول ابھی سے گھبرا گیا، سندھ کے عوام تیر کو توڑیں، ارمانوں کو جوڑیں، پیپلزپارٹی سے نوٹ اور پی ٹی آئی کو ووٹ بری آفر نہیں ہے۔
انہوں نے عمر کوٹ میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو تقریر کرتا ہے تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ گھبرانا نہیں، لگتا بچہ گھبرا گیا انہیں تو پکی پکائی ملی ہے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے گھبرانا نہیں، آصف زرداری کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں، اپوزیشن کی عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس رکن نے تحریک انصاف کو چھوڑنا ہے آج چھوڑ دے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کے عوام کا خیال نہیں رکھا، سندھ کے عوام تیر کو توڑیں، ارمانوں کو جوڑیں، پیپلزپارٹی سے نوٹ اور پی ٹی آئی کو ووٹ بری آفر نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ کل کنڈیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی اور وہاں تصدم کی فضا پیدا کی، میچور سیاسی جماعتیں ایسا نہیں کرتی ہیں، بے نظیر کی عادت ایسی نہیں تھی، ہوسکتا ہے کہ نئی پیپلز پارٹی جو زرداری لیگ ہے اس کا شیوا ضرور ہوسکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی نے سندھ اور کراچی کا وار زون بنا دیا ہے، خیرپور میں پرسوں 9 قتل ہوئے تھے۔ جی تھری لے کر لوگ گھوم رہے تھے۔ پولیس کے سامنے، نوابشاہ میں لاشیں پڑی ہوتی ہیں تو یہ جنازے پڑھنے نہیں جاتے۔میری کوشش ہوگی عمر کوٹ کو بھی صحت کارڈ مل جائے، سندھ حکومت نے کسی بھی ضلع کو صحت کارڈ دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کا دورہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرےگا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کی پاکستان آمد پر اپنے پیغام میں…

15 mins ago

پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو گھروں میں بیٹھ کر کرے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت…

19 mins ago

کیری ڈبے کی جگہ متعارف کروائی گئی ’ سوزوکی ایوری ‘ کی قیمت کیا ہے؟ اعلان ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزکی بولان جسے کیری ڈبہ کے نام سے جانا جاتا تھا اب…

39 mins ago

بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کے حملے میں اہلکار شہید، 4 زخمی

بنوں (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشتگروں نے دھاوا…

41 mins ago

لاہور: پولیس کا طالبہ سے زیادتی کی تصدیق سے گریز، طلباء کا کینال روڈ پر احتجاج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے…

56 mins ago

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر…

1 hour ago