غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی وطن واپسی کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) منشیات اسمگلنگ الزام کیس میں بری ہونے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے ملک چیک ری پبلک واپس جانے کی درخواست دائر کردی۔ جسٹس عامر فاروق نے ٹریزا کی پاسپورٹ اور دیگر سامان واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے وکیل نے بتایا کہ پٹشنر ٹریزا کو اپنے ملک واپس جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ وکیل نے کہا کہ 2018 میں ٹریزا کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور سزا ہوئی تاہم پھر لاہور ہائی کورٹ نے بری کیا، لیکن وزارت داخلہ نے اس کی اپنے

ملک واپس جانے کی درخواست مسترد کی، کیونکہ بریت کے خلاف اپیل زیر التوا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کا دورہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرےگا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کی پاکستان آمد پر اپنے پیغام میں…

13 mins ago

پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو گھروں میں بیٹھ کر کرے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت…

17 mins ago

کیری ڈبے کی جگہ متعارف کروائی گئی ’ سوزوکی ایوری ‘ کی قیمت کیا ہے؟ اعلان ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزکی بولان جسے کیری ڈبہ کے نام سے جانا جاتا تھا اب…

37 mins ago

بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کے حملے میں اہلکار شہید، 4 زخمی

بنوں (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشتگروں نے دھاوا…

39 mins ago

لاہور: پولیس کا طالبہ سے زیادتی کی تصدیق سے گریز، طلباء کا کینال روڈ پر احتجاج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے…

54 mins ago

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر…

59 mins ago