ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حرمین الشریفین انتظامیہ نے رمضان کی تیاریوں کیلئے مقام ابراہیم کی مکمل صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا ہے . سعودی میڈیا کے مطابق معاون سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر سعد المحیمید نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ خانہ کعبہ اور مسجد الحرام کی متعدد عمارتوں کی صفائی، تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام مقررہ پروگرام کے مطابق کرتی رہتی ہے .
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کا اہتمام کیا جاتا ہے اور تمام کام جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سر انجام دیئے جاتے ہیں . مقام ابراہیم
مربع شکل کا ہے اور اس کے درمیان میں پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے دو بیضوی شکل کے نشان ہیں، اس کا رنگ سفید، سیاہ اور زردی مائل ہے عرض، لمبائی اور اونچائی 50 سینٹی میٹر ہے . مقام ابراہیم کے گنبد کی تجدید کئی بار ہو چکی ہے آخری شکل میں مقام ابراہیم 1387ھ یعنی 1967تک برقرار رہا . شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے دور میں مقام ابراہیم پر نصب گنبد ہٹا کر شیشے کے کور میں منتقل کر دیا گیا تھا . شاہ فہد بن عبدالعزیز کے عہد میں مقام ابراہیم میں ترمیم ہوئی اور اعلی پیتل سے تیار کیا گیا نیا ڈھانچہ بنایا گیا . اندرونی حصہ پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے . اس کا وزن 1750کلو گرام ہے یہ 1.30میٹر اونچا ہے اس کا قطر نیچے سے 40 سینٹی میٹر ہے اور چاروں اطراف سے اس کی موٹائی 20 سینٹی میٹر ہے .
. .