فواد چوہدری کہتے ہیں پیکا آرڈیننس واپس لینے کو تیار ہیں، اس پرکیا کہتے ہیں ؟اٹارنی جنرل سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کو واپس لینے کے حوالے سے فواد چوہدری ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔جمعرات کو صحافی نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ فواد چوہدری کہتے ہیں پیکا آرڈیننس واپس لینے کو تیار ہیں، اس پرکیا کہتے ہیں صحافی کے سوال پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پیکا ایکٹ پر فواد چوہدری ہی بتا سکتے ہیں۔
اٹارنی جنرل کے مطابق انہوں نے عدالت میں بتایا ہے کہ ہائیکورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کو تیار ہیں جس میں سول سوسائٹی اور وفاقی حکومت کے نمائندے ہوں اور ان کی مشاورت کے بغیر پیکا آرڈیننس پر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار ہے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو پیکا قانون کے حوالے سے فیصلے کا مینڈیٹ دے دیا ہے، اگر جوائنٹ ایکشن کمیٹی تجاویز منظور کرالے تو حکومت سفارشات منظور کر لے گی۔

خیال رہے کہ میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی ای)، آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جی) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیاایٹریٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نمائندے شامل ہیں۔دوسری جانب پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔
جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے دستخطوں سے سپیکرقومی اسمبلی کے نام قرارداد جمع کرائی گئی ،پیکاترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد قومی اسمبلی رولز 2007 کی شق 170 دو کے تحت جمع کرائی گئی ہے ،رول170 دو کے تحت قرارداد قومی اسمبلی منظور کرلے تو آرڈیننس منسوخ ہوجاتا ہے ۔

Recent Posts

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

10 mins ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…

14 mins ago

ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز

لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ فارمولا پر عمل درآمد…

26 mins ago

تشریح کی آڑ میں آئین دوبارہ نہیں لکھا جاسکتا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر وضاحت کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں پر اکثریتی ججز کی 14…

50 mins ago

آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ جیسے شخص کو سپورٹ نہیں کرسکتے، جے یو آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی…

2 hours ago