اسلام آباد(قدرت روزنامہ)27 ارب روپے مالیت کی دنیا کی تقریباً 4ہزار مہنگی گاڑیوں سے لدا ‘فیلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز جرمنی سے امریکا جانے والا مال بردار بحری جہاز پرتگال کے قریبی جزیرے ایزورس سے تقریباً 250 میل دور ڈوب گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رپورٹس کے مطابق اس جہاز میں 16 فروری کو آگ لگی تھی جس کے بعد کشتیوں کی مدد سے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم جہاز منگل کے روز اس وقت سمندر بُرد ہوا جب
ریسکیو ٹیمیں اسے کنارے کی طرف لے جا رہی تھی۔فیال جزیرے پر قریبی بندرگاہ کے کپتان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘جب جہاز کو کنارے کی طرف لے جانے کیلئے کھینچا جارہا تھا تو اس میں پانی آنا شروع ہو گیا جس کے بعد جہاز اپنا استحکام کھو بیٹھا اور ڈوب گیا۔اطلاعات ہیں کہ جہاز سے تیل کے اخراج کی کوئی خبر سامنے نہیں تاہم اس حکام حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔گاڑیاں بنانے والی کمپنی بینٹلے Bentley’کا کہنا ہے کہ ان 189 نئی کاریں جہاز پر تھیں جبکہ گاڑیوں کو جرمنی سے امریکا پہنچایا جانا تھا جہاں انہیں صارفین کے حوالے کرنا تھا۔ اس کے علاوہ ڈوبنے والی گاڑیوں میں لیمبورگنی اور دیگر مہنگی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔تاہم ان گاڑیوں کے خریداروں کے لیے ایک خوشخبری ہےکہ تمام گاڑیاں انشورڈ تھیں، جس کے بعد ڈوبنے والی گاڑیوں کے بدلے کمپنیاں صارفین کو معاہدے کے مطابق رقم یا دوسری گاڑیاں دیں گی۔
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے عروسی جوڑے میں…
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے پریگننسی…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی اےکا غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے2 ہفتےکی…
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے بچے سے متعلق…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کے لیے حج کو سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی…