وزیراعظم نے ق لیگ سے معاملات طے کرنے کیلئے اسد عمر کو ذمہ داری سونپ دی

سلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ق سے معاملات طے کرنے کیلئے وفاقی وزیر اسد عمر کو ذمہ داری سونپ دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وعدے پورے نہ کیے جانے کے بعد اتحاد کے معاملات پر کوارڈینیشن کی ذمہ داری وفاقی وزیر اسد عمر کو سونپ دی گئی، اسد عمر سیاسی معاملات پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور وزیراعظم کو ان کی جانب سے ہر معاملات اور کسی بھی مسائل سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم سے ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی و سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی موجود تھے، عمران خان نے ق لیگ سے معاملات طے کرنے کے لیے اسد عمر کو، کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔

مونس الہٰی نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مسلم لیگ ق کی قیادت چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔ تین دنوں میں وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے دوسری ملاقات ہے۔مزید برآں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک سوال’ کیا مونس کی طرح آپ کا بھی وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا پیغام ہے؟‘ کے جواب میں چودھری پرویزالٰہی نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک سوال’ کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟‘ کے جواب میں کہا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا اُبال آتا ہے،پہلا اُبال آجائے پھر آپ کو کچھ بتائیں گے، اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔

Recent Posts

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

2 mins ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

4 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

7 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

16 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

19 mins ago

9 مئی کی منصوبہ بندی؛ شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور(قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت…

26 mins ago