اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پڑوسی ملک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر بھارت ہمارے پانیوں میں آئے گا تو پھر کسی قسم کا گلہ نہ کرے‘۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے، گزشتہ سال کوشش کی تھی تو سب میرین کو پکڑا لیا تھا لیکن مارا نہیں۔انہوں نے کہا ہم پرامن قوم ہیں اس لیے ہم نے بھارت کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا، کل بھی ہم نے ان کو متنبہ کیا کہ لیکن ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، ’’ انف ازانف‘‘ ہماری طرف سے یہ آخری وارننگ تھی اور اگر اب بھارت ہمارے پانیوں میں آئے تو ہم سے گلہ نہ کرے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری عظیم فوج ہے اور ہماری پاکستان بحریہ کا عظیم جذبہ ہے، کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کے لیے حج کو سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی…
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے…
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں…
لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…
اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…