وزیراعظم پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم جائیں گے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گے۔ پنڈی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں وزیراعظم آج آتے ہیں یا کل، مگر وہ انشااللہ ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے، بھارت سازشوں کی بجائے پاکستان آکر ہم سے میچ کھیلے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ان فٹ بہت ہے ورنہ ان کے ساتھ میچ ضرور کھیلیں، لانگ اورشارٹ مارچ کرنے والے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے آئیں، اپوزیشن کے لیے ٹکٹوں کا بندوست بھی کردیں گے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہورہی اور اپوزیشن لانگ مارچ کررہی ہے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بڑا ایونٹ ہورہا ہے، شیخ رشید کو کہا کہ لانگ مارچ کو سٹیڈیم کےاطراف میں بھی نہیں لانا چاہیے ورنہ امیج خراب ہوگا۔

Recent Posts

جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ بھی منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علماء اسلام کی آئین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام…

34 mins ago

عمران خان کی گرفتاربہنوں کو اڈیالہ جیل کے بجائے کہیں اور منتقل کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خانم…

49 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب نے بائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم میں دونوں ممالک کے…

51 mins ago

بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی…

53 mins ago

ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کی ایلوش یادیو سے بڑھتی قربتیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں…

3 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے…

3 hours ago