کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے شانتی نگر کچی آبادی میں 6 منزلہ عمارت بنانے کے کیس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پراظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کچی آبادی محکمہ تو ایس بی سی اے سے بھی زیادہ کرپٹ ہے۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے سندھ ہائیکورٹ میں شانتی نگر کچی آبادی میں 6 منزلہ عمارت بنانے کے کیس کی سماعت کی ۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیئے کہ ڈی جی صاحب قابل افسران لگائیں، آپ لوگ صرف تماشا دیکھ رہے ہیں،ایک عمارت گرے گی تو50لوگ مریں گے۔
ایس بی سی اےنے عدالت کو بتایا کہ کچی آبادیوں میں کارروائی محکمہ کچی آبادی کا اختیار ہے،اس پر عدالت نے کہا کہ کچی آبادی محکمہ تو ایس بی سی اے سے بھی زیادہ کرپٹ ہے۔
وکیل ایس بی سی اے نے کہا کہ کچی آبادیوں میں ہم کارروائی نہیں کرسکتے، ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایک دوسرے پر ذمہ داریاں مت ڈالیں۔اس موقع پر عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کوحکم دیا کہ شاہ لطیف سینٹر، اسکیم 24 گلشن اقبال میں فوری کارروائی کرے، عدالت نے 12 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…