حضور اکر م ﷺنے فرمایا: یہ پودا ہےیہ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جان کر آپ بھی استعمال کرنا شروع کردیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تلسی خوشبودار پودا ہےاس کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے۔ یہ طب نبویﷺ کی خوشبودار دوا ہے ہمارے آقاﷺ نے اس پودے کے ذریعے بہت سارے مریضوں کاعلاج کروایا ہے ۔ قرآن مجید میں اس کا ذکر بہت خوبصورت انداز میں آیا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے جو نیک بندے ہیں ان کو جنت میں عیش وآرام اور خوشبو اور نعمتوں کا باغ عطاء کیا جائیگا وہاں پر یہ پودا موجود ہوگا ۔یہ بات ہمیں حیران اور خوش اس لیے کردیگی۔ہمارے نبیﷺ نے بڑے پیار سے اس پودے کا ذکر کیا ہے ۔قرآن مجید میں اس

کا ذکر سورۃ رحمٰن کی آیت نمبربارہ اورسورۃ واقعہ میں ہوا ہے ترمذی کی ایک روایت ہےجس میں آپﷺ کا ارشاد مبارکہ ہے کہ جب تم میں سے کسی کو ریحان دیا جائے تو لینے سے انکار نہ کرے کیونکہ یہ پودا جنت سے آیا ہے ۔ ہمارے نبیﷺ نے اس کی اتنی خصوصیات بیان کیں اور یہ جنت کا پودا ہے ۔ یہ ہندو مذہب میں اس لیے بابرکت ہے وہ اپنے گھروں کے باہر اس لیے لگاتے ہیں تاکہ فضاء بہت خوشگوار اور مہک جائے ۔ تلسی کی ایک سوساٹھ سے زیادہ قسمیں ہیں ۔ اس کے بہت سارے فوائد ہیں۔سائنس کی بہت سی تحقیقات کے مُطابق تلسی کا سارا پودا ہی یعنی پتے ٹہنیاں بیج پھول سب دافع امراض ہیں اور یہ پھیپھڑوں ملیریا ڈائریا متلی الٹی جلد کی بیماریوں معدے کے سرطان آنکھوں کی بیماریوں اور جسم سے زہ۔ر ختم کرنے کی خوبیوں کے ساتھ جہاں اور کئی بیماریوں میں مُفید ہے وہاں بیشمار نیوٹریشن خوبیوں کا حامل ہے جس میں وٹامن اے وٹامن سی کیلشیم زنک آئرن کلوروفیل جیسے اہم نیوٹریشنز شامل ہیں۔ذہنی تناؤ اور اضطراب موجودہ دور میں تیزی سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں جن کا شکار بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی ہو رہے ہیںاور سائنس کے مُطابق تلسی کے پتے شاخیں بیج یعنی پُورا پودا ہی اڈاپٹوجن کیمیا سے بھر پوُر ہے اور یہ کیمیا ذہنی تناؤ اور دماغ کے افعال کو درست رکھنے میں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے طب ایوردیک کے مُطابق تلسی کے پودے میں اینٹی ڈپریشن اور اینٹی انگزائٹی خوبیاں شامل ہیں جو دماغ کو مُشکلات سے لڑتے ہُوئے پریشان نہیں ہونے دیتی اور پریشانی میں دُرست فیصلہ کرنے کی قوت دیتی ہیں تلسی اینٹی آکسیڈینٹ خوبیوں سے بھر پور ہے اور جسم کو جہاں توانا رکھنے میں انتہائی مدد گار ہے وہاں یہ جسم کے اندر موجود فاضل اور نقصان دہ مادوں کو خارج کر کے خ ون کو صاف کرتا ہے اور جسم کو کینسر جیسے موذی مرض سے بچا کر رکھتا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago