کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان پانچ منزلہ عمارت سے گر کر دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان اپنی جان سے چلا گیا۔جاں بحق نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی جس پر اس کی بیوی کے گھر والوں نے مقدمہ درج کروایا تھا۔
بیٹے کی ضمانت لی گئی مگر کیس کا تفتیشی افسر عامر گھر آیا اور پچاس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔رشوت نہ دینے پر ڈکیتی کے مقدمہ میں تھانے میں بند کرنے کی دھمکی دی ۔اسی دوران پولیس نے گھر میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی شروع کر دی۔نبیل کے والد نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کو پولیس نے دست و گریبان ہونے پر دھکا دیا جس پر نبیل پانچویں منزل سے نیچے گر گیا۔
جب کہ ایس پی سینٹر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری ایس پی نیو کراچی کو سونپ دی۔دوسری جانب پسند کی شادی کرنے پر وارثت سے حصہ نہ ملنے کے خلاف لڑکی نے سول کورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے فریقین سے بائیس مارچ کو طلب کر لیا، ندا کے وکیل وسیم راجپوت نے موقف اختیار کیا کہ موکلہ نے اپنی مرضی سے شادی کی جس کے بعد اس کے بھائیوں نے وارثت سے محروم کر دیا،لاہور ہائی کورٹ کی ججمنٹ کے مطابق اگر کوئی عورت یا لڑکی اپنی مرضی سے شادی کرے تو اس کو وارثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا،عدالت سے استدعا ہے کہ وارثت سے حصہ دینے کا حکم جاری کیا جائے۔
جبکہ سجاول میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے تحفظ کی اپیل کردی ہے، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے مسکان اور احمد جماری نے سجاول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے اپنی پسند کی شادی کرلی ہے لیکن اب انہیں ہراساں کیاجارہاہے، اور جھوٹے مقدمات اور جان کا خطرہ ہے، اس لئے آئی جی سندہ، ڈی آئی جی سندہ اور دیگر حکام انہیں تحفظ فراہم کریں۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…