روس یوکرین تنازع: کیف میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگ گئی

کیف (قدرت روزنامہ)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگ گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگنے کے بعد اس کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک بھارتی وزیر وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ’کیف سے ایک طالب علم کو گولی لگنے کی اطلاع ملی ہے اور اسے فوری طور پر کیف کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’بھارتی سفارتخانے نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر سب کو کیف چھوڑ دینا چاہیےکیونکہ جنگ کی صورت میں بندوق کی گولی کسی کے مذہب اور قومیت کو نہیں دیکھتی‘۔خیال رہے کہ اس سے پہلے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں روسی افواج کے حملے میں ایک بھارتی طالب علم کی ہلاکت ہوچکی ہے۔
خارکیف میں فضائی حملے کے دوران ہلاک ہونے والا نوین میڈیکل کا فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین اس وقت ہلاک ہوا جب روسی فوجیوں نے ایک سرکاری عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

5 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

5 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

6 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

6 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

7 hours ago