سشمیتا سین بالی ووڈ میں سکرین سے غائب رہنے کی اصل وجہ بیان کر دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کی پہلی مس یونیورس اداکارہ سشمیتا سین بالی ووڈ میں سکرین سے غائب رہنے کی اصل وجہ بیان کر دی ہے اور کہا کہ  مین سٹریم بالی وڈ مجھے اس قسم کے کرداروں کی پیش کش نہیں کر رہا جس طرح میں چاہتی ہوں .

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک انٹرویو میں سشمیتا سین نے کہا کہ میرے خیال میں 10 سال کے وقفے نے ترجیحات کو بدل کر رکھ دیا ہے، ان ترجیحات نے بتایا کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، مین سٹریم سینیما مجھے وہ نہیں دے رہا جو میں چاہتی ہوں، سکرین سے دوری کی ایک وجہ میری اپنی نااہلی بھی ہے، میں لوگوں کے ساتھ تعلق بنانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہو، میں لوگوں سے تعلق بنانے میں اچھی نہیں ہوں، اس لیے مجھے فلموں میں کام بھی نہیں ملتا .

یادرہے کہ اداکاری سے وقفے سے قبل سشمیتا سین کو سکرین پر 2010 کی کامیڈی فلم ”دولہا مل گیا“ میں فرید خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا . کچھ روز قبل سشمیتا سین کی ایک فلم کے سین سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا تھا . بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے سیریز ”آریا ٹو“ کے سگار پیتے ہوئے ایک سین کو کرنے میں بیس دن لگادیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں