حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکی تیاری کرلی . ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپےکا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دیے جانے کا امکان ہے .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں گھی کے لیے 4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ اور چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز

ہے . ذرائع نے بتایا کہ باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ، سیلہ چاول پرایک کروڑ ،ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے . ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت دیگر اشیاء پر76کروڑ 50 لاکھ روپےکی سبسڈی کی تجویز ہے . حکومت نے گزشتہ سال7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں