اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکی تیاری کرلی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپےکا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں گھی کے لیے 4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ اور چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز
ہے۔ذرائع نے بتایا کہ باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ، سیلہ چاول پرایک کروڑ ،ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت دیگر اشیاء پر76کروڑ 50 لاکھ روپےکی سبسڈی کی تجویز ہے۔حکومت نے گزشتہ سال7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…