جہانگیر ترین تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان میں ہوں گے ، پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلمان نعیم کا دعویٰ
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان میں ہوں گے .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سلمان نعیم کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، سلمان نعیم نے کہا کہ جہانگیر ترین 6 مارچ کی رات پاکستان پہنچ جائیں گے ، جب بھی عدم اعتماد تحریک پیش ہو گی جہانگیر ترین شرکت کرینگے .
سلمان نعیم کے مطابق جہانگیر ترین تندرست ہیں ، ان کے میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں .
واضح رہے کہ ترین گروپ کے رہنما عون چودھری نے بھی گزشتہ روز جہانگیر ترین کی جلد وطن واپسی کا عندیہ دیدیا تھا ، گزشتہ روز عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو لندن فون کیا اور ان کی کی صحت اور علاج کے بارے میں دریافت کیا . عون چوہدری نے بتایاکہ جہانگیر ترین کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، وہ جلد ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد پاکستان واپس آئیں گے . ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی ٹیسٹ رپورٹس پر ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے .
وزیراعظم عمران خان بھی جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کر چکے ہیں . نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ وزیراعظم کو جہانگیر ترین کی صحت کے حوالے سے بتا یا گیا تھا جس پر عمران خان نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کی تھی .
. .