2017 میں کرپٹ افراد کو ہوٹل میں بند رکھنے کی کیا وجہ تھی اور محمد بن سلمان نے انہیں کونسے دو آپشن دیئے ؟ پہلی مرتبہ ولی عہد نے بتا دیا
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے ولی عہداور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ 2017 میں رٹز کارلٹن کا واقعہ سعودی حکومت کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف کریک ڈاو¿ن تھا . کرپٹ افراد کوہوٹل میں رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ زیرحراست نہیں تھے .
انہیں 2 آپشنز دئیے گئے تھے یا تو تصفیہ کرلیں یا پھرقانونی کارروائی کا سامنا کریں . ان میں سے 95 فیصد نے تصفیے پراتفاق کیا .
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی میگزین کوانٹرویو میں کہا کہ ہم اسرائیل کو دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ سعودی عرب کا اتحادی ہو سکتا ہے ، امید ہے فلسطین اوراسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا .
ان کا کہناتھا کہ ایران اورسعودی عرب پڑوسی ہیں اورایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتے . بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے . شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ امریکی صدرجوبائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں . امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اورریاض امریکا سے مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے .
. .