پانامہ کیس، وزیراعظم نے بالآخر شہباز شریف کی طرف سے 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش لے کر آنے والے مشترکہ دوست کا نام بتادیا
عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ پیشکش ان کے اور شہباز شریف کے ایک مشترکہ دوست نے کی تاہم آج تک انہوں نے اس مشترکہ دوست کا نام ظاہر نہیں کیا تھا . اس دعوے پر شہباز شریف نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا، جس کی سماعت لاہور سیشنز کورٹ میں ہو رہی ہے . گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے تحریری جواب داخل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس مشترکہ دوست کا نام عمر فاروق ہے . واضح رہے کہ ہتک عزت کا یہ مقدمہ چار سال سے جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم 50سے زائد بار عدالتی کارروائی منسوخ کروا کر نئی تاریخ لے چکی ہے . مقدمے کی اگلی سماعت 4اگست کو ہو گی . . .